935603 2949000 19 President of Tajikistan akhbar

تاجکستان کےصدرآج بدھ کودوروزہ دورے پرپاکستان آئینگے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) تاجکستان کے صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو اور تین جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب

تاجکستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم اور تاجکستان کے صدر وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ دونوں فریق تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، دفاع ، ثقافت ، تعلیم اور علاقائی رابطوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، تاجکستان کے صدر دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز