noor muqadam case

نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین بھی گرفتار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نورمقدم قتل کیس،پولیس نے مدعی مقدمہ مقتولہ نورمقدم کے والد شوکت مقدم کے تفصیلی بیان کی روشنی میں ملزم کے والد ذاکر جعفر،والدہ عصمت آدم جی، گھریلو ملازمین افتخار اور جمیل سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ان تمام افراد کوبھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے جن کا اس قتل کے ساتھ بطور گواہ یا کسی اور حیثیت میں کوئی تعلق ہوسکتا ہے،ان تمام افراد اور اس قتل سے جڑے تمام بالواسطہ یا بلا واسطہ تمام محرکات کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔مدعی کے بیان اور اب تک موجود شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی، گھریلو ملازمین افتخار اور جمیل کو شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف