ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ صحت کی خریداریوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے نیوز رپورٹ پر خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی خریداری میں بے قاعدگی کی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
ترجمان حکومت خیبرپختونخواکامران بنگش کا کہنا ہے کہ آڈٹ معمول کا عمل یے جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے رپورٹ کرنے والے کو یہ تک معلوم نہیں کہ صوبائی آڈٹ کی رپورٹ صدر کو پیش نہیں کی جاتی۔ صوبائی آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ گورنر کے ذریعے صوبائی اسمبلی کو بھجوائی جاتی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آڈٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال کرتی ہے انہوں ننے کہا زیرتکمیل آڈٹ عمل پر جلدبازی میں نتائج اخذ کرنا افسوسناک ہے۔
رپورٹ میں محکمہ صحت اور خزانہ کا موقف نہ لینا صحافتی اصولوں کی پامالی ہے۔
کامران بنگش نے مزید کہا کہ مخصوص مقاصد کی خاطر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا صحتمند صحافت نہیں۔ کورونا وباء کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیاخیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ سمیت محکمہ صحت نے خدمت اور کارکردگی کی نئی مثال قائم کی۔ بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹوں کی اشاعت کورونا وبا میں دی جانے والی قربانیوں کی توہین ہے اور غیر ذمہ دارانہ صحافت سے کوروناء کے خلاف سرگرم اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی انسانی زندگیوں کو سنسنی خیز زرد صحافت کی نذر کرنا افسوسناک ہے۔