Anp

افغانستان کی خانہ جنگی سے سب متاثر ہوں گے،اے این پی

ویب ڈیسک(پشاور)عوامی نیشنل پارٹی کے مختلف وارڈز کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی،ایمل ولی خان،میاں افتخار ،الحاج غلام بلور،الحاج ملک طارق اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ۔اے این پی کو دہشت گردی کے ذریعے انتخابات سے دور رکھا گیا۔کارکن رابطے تیز کر دیں انشا اللہ جیت ہماری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے دشمنوں کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا حل سیاسی طریقے سے نکل سکتا ہے،افغانستان میں خانہ جنگی کا حل نکلنا چاہئے ،اگر امن کو خراب کیا گیا تو اس آگ کی لپیٹ میں سب آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، فیصل کریم کنڈی