شادی شدہ جوان لڑکیوں کے فرار

شادی شدہ اور جوان لڑکیوں کے فرار و اغواء کی وارداتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک ( پشاور) پشاور میں شادی شدہ خواتین اور جوان لڑکیوں کے گھر وں سے فرار اوراغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 شادی شدہ خواتین اورایک جوانسال لڑکی کا گھر چھوڑ کر غیر مردوں کے ساتھ فرار ہونے. کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔ واقعات کے مطابق شیرو جنگی کے رہائشی مدعی رحمن نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی تین سال قبل چچا زاد مسماة(ح) سے ہوئی تھی گزشتہ روز وہ نماز عشاء کیلئے گیا تھا واپس آیا تو معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ گھر سے 4 تولے سونا لے کر عصمت ولد اسلام سکنہ بنوں کے ساتھ فرار ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

ادھرریگی کے رہائشی فہیم خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جوانسال بہن مسماة (ن) گھر سے غائب ہوگئی تھی ،معلومات کرنے پر انہیں پتہ چلا کہ ارشد زمان ولد شیر زمان سکنہ رنگ روڈ نے اسے مبینہ طور پر ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرلیا ہے. جس کے ساتھ اس کی موبائل فون پر دوستی قائم ہوئی تھی۔اسی طرح تھانہ حیات آباد پولیس نے اجمیر خان کی رپورٹ پر اس کی بہو مسماة(ن) کی اغواء کا مقدمہ ملزم نوید ولد کریم خان نامی شخص کے خلاف درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرکے تفتیش وتلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی