پاکستان میں 1345 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1345 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں عالمی وبا کورونا کے مزید 1345 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1345 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے ایک شخص انتقال کر گیا۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں: 2022 میں کورونا کا خاتمہ ہو سکتا ہے، ماہرین

یہ بھی پڑھیں: سب سے سستی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28962 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 13 لاکھ 2486 ہزار تک جاپہنچے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی جو تقریباً 3 ماہ بعد ملک میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 246 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58332 ہو گئی ہے۔