عمران خان

وزیراعظم نے خانیوال واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمے داروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام پر بوجھ بڑھنے لگا، آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف بڑھانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی طرح کا گزشتہ روز میاں چنوں تلمبہ میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقدس اوراق کو جلانے کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اورنعش کو درخت پر لٹکا دیا۔