بینک والے لون دیتے ہیں وزیراعظم

بینک والے سوٹ اورانگریزی دیکھ کر لون دیتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے راست پروگرام کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر میں بھی جدید نظام متعارف کروائیں گے، امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا،امیر لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے، بینک والے سوٹ اورانگریزی دیکھ کر لوگوں کو لون دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرگودھا میں دھماکہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے ۔عوام ملک کی طاقت ہوتی ہے، ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، 22 کروڑ آبادی کو اثاثہ بنا کر جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، عام لوگوں تو بینکوں سے ڈرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے احساس کفالت کی رقم میں 1 ہزار کا اضافہ کر دیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کش کے پاس بینکوں کے چکر لگانے کا وقت نہیں، ہمیں دنیا میں آگےبڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا، راست کی تیاری میں اسٹیٹ بینک کا بہترین کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وطن پیسے بھجوانا مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے۔

مزید پڑھیں:  چین کی پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوامیں اس لیے ووٹ ملےکیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسےکامیابی سمجھتا ہوں، ہماری اولین ترجیح غریب کو اوپر لانا ہے۔