وزیراعظم دورے پر روس جائیں گے

وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر روس جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہردو روزہ دورہ روس کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچنے پر ووونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔وزیراعظم ائیرپورٹ سے اپنی جائے رہائش روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی،وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔ روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔

مزید پڑھیں:  دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

یہ بھی پڑھیں:روس کشیدگی: یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

مزید پڑھیں:  انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز متحرک

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گےاور اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وہ نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔