وہاڑی چچی نے 2 سالہ بچے

وہاڑی: چچی نے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

وہاڑی میں گزشتہ روز 2 سال کے بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل کیا گیا ہے ۔ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دبا کر قتل کیا اور نعش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔ واقعے کے بعد ملزمہ اور اس کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان دھر لئے

یہ بھی پڑھیں:ایک اور ملازمہ قتل،ملزمان نے نعش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی

مزید پڑھیں:  پشاور:باڑہ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2افرادجاں بحق

واضح رہے 2 سالہ حسیب گزشتہ صبح کھیلتے ہوئے گھرسے باہر نکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی نعش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔