وزیراعظم ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیراعظم روٹھوں کو منانے آج کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے۔

دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں وہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے اور انہیں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر فعال کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بھی جائیں گے۔ جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت

دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے طبیعت ناسازی کے باعث وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔