غیر ملکی طیارے ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 579 دہلی سے دوحہ کے لیے شیڈول تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ قطر ائیرویز کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ اس میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے نے فائر انڈیکیشن دیے۔ طیارے کے کیبن میں اسموگ بھی بھر گئی جس کےباعث طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کا کہنا ہےکہ فائر انڈیکیشن کے وقت طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب کہ اس طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث دوحہ سے کراچی آنے والی قطر ائیرویز کی ایک اور پرواز فضا میں ہی چکر کاٹتی رہی۔ اس کے علاوہ ائیر لنکا کی پرواز یو ایل 183 کو بھی کراچی میں لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا جب کہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر