Screen Shot 2020 04 20 at 7.15.20 PM

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد8418تک پہنچ گئی- ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ ، ان کا کہنا تھا کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات ہوئی، غیر ملکی سفارت کاروں کو کورونا وباء کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سفارت کاروں نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئےحکومتی اقدامات کو سراہا.غیر ملکی سفارت کاروں نے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

ہمیں مستقبل میں صحت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دینا ہو گی ،مسجدوں میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے.پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد8418تک پہنچ گئی ہے.

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

کورونا وائرس سے 176افراد جاں بحق، 1970صحت یاب ہو چکے ہیں ، پنجاب 3721، سندھ 2537، خیبر پختونخوا 1235، بلوچستان میں 432کیسز کی تصدیق ، گلگت بلتستان 263، اسلام آباد 181اور آزاد کشمیر میں 49مریضوں کی تصدیق .