481671 5658817 Firdous Ashiq updates

کرونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے -فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کرونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری . انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کا واضح اظہار ہے.عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.آرڈیننس کے ذریعیذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی.ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا. معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے.اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں.”ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں.

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا