بجٹ 2022-23میں ٹیکس چھوٹ اور رعایات واپس لینے کی تجاویز

اسلام آباد: سابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کیساتھ طے کردہ شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے آئندہ مالی سال2022-23کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف7365ارب روپے رکھنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اس حوالے سے اگلے بجٹ میں180ارب روپے سے زائد مالیت کی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ اور رعایات واپس لینے کیلئے کل ٹیرف پالیسی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔تا ہم ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ بجٹ میں سنگل ٹیکس ریٹرن فارم کے ساتھ ساتھ تینوں ٹیکس قوانین کو یکجا کرکے مشترکہ قانون متعارف کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور کسٹمز کوڈ کی طرح ان لینڈ ریونیو ٹیکس کوڈ بھی متعارف کروانے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے ،بلاول بھٹو