سابق وزیراعظم عمران خان

عمران خان سے علماء کرام کی ملاقات، سازش کی تحقیقات کے مطالبے کی تائید

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے ملاقات کی، علمائے کرام نے بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی عدالتی کمیشن کے قیام اور کھلی سماعت میں تحقیقات کے مطالبے کی بھی تائید کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات کے دوران قرارداد کی بھی متفقہ منظوری دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آنیوالی اسلامی جمہوری ریاست ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے عمران خان کی قابل قدرخدمات ہیں، سیرت رسولۖ کی تعلیمی نصاب میں شمولیت اور رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام بھی عمران خان کی اسلام و پیغیمبرِاسلام سے گہری عقیدت کی علامتیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش