شہباز شریف

فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کے منافی ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے آج سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری موجود ہے، سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی طرح ہم نے پی کے ایل آئی بنایا تھا جہاں مایہ ناز ڈاکٹر رکھے گئے۔ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا۔ ہزاروں لوگ آنیوالے دنوں میں اس ہسپتال سے علاج کرائیں گے، مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت اہم کاوش ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کر سوچنا ہوگا، گزشتہ حکومت کا فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کے منافی ہے، پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا ۔ قبل ازیں وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہسپتال میں موجود ڈائیلائسز اور سی ٹی سکین کی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے کینسر وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں جدید ترین مشینری کے ذریعے طریقہ علاج اور پیشہ وارانہ سٹاف کی ہمہ وقت دستیابی سے بھی آگاہ کیا گیا۔شہباز شریف کو انتظامیہ کی جانب سے بریف کیاگیا کہ ہسپتال میں عالمی معیارکے علاج کی سہولت میسر ہو گی، جدید آلات سے مزین ہسپتال میںمستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا،مریضوںکو اوپی ڈی، کینسر، امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں کے علاج کی سہولت میسر ہو گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف