اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دیدیا، کیس کی سماعت 17 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
حنیف عباسی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کے خلاف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی،شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ حنیف عباسی کو کام سے روکیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیا، کام سے روکنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
عدالت سے باہر آتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر آیا ہوں اور عدالت پر مکمل اعتماد ہے، نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے، عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہوررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کے ذریعے 4398عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے