1 109

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11155ہوگئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 155 ہوگئی ہے جب کہ یہ وائرس اب تک 237 افراد کی جان لے چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 642 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز بڑھ کر 11 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار391 ہے۔237 افراد جاں بحقنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 85 ہوگئی، سندھ میں 73 ،پنجاب 65، بلوچستان 8 جب کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 ، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 31 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 11155 ہے، پاکستان میں اب تک 2 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوگئے اس طرح فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار391 ہے۔ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 767 ہے۔ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541 جب کہ بلوچستان میں 607 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 300، اسلام آباد میں214 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

مزید پڑھیں:  تاجروں کا ٹیکس نیٹ میں آنا ضروری، پنشن اخراجات کم کرینگے،وزیر خزانہ