پشاور میں ووٹنگ سخت سکیورٹی

پشاور میں ووٹنگ کیلئے سخت سکیورٹی، شہریوں کی آمدروفت محدود

ویب ڈیسک :اتوار کے روز کے پولنگ ڈے پر پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات تجویز کردئیے گئے ہیں اس سلسلے میں فوجی اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی پولنگ سٹیشنوں کے باہر تعینات رہیں گے واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.
جس کیلئے شہر کے گنجان علاقوں اور جی ٹی روڈ سمیت متعدد مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی چھتوں پر نصب کیمروں کی مدد سے داخلی اور خارجی ٹریفک اور شہریوں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے متعدد مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کرانے کی منصوبہ بندی ہے اس ضمن میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ہی پشاور میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی شہری علاقوں میں داخلے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگادی ہے اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی