ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ کو جیت کیلئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا ہے،بارش کی وجہ سے میچ کو 19 اوورز تک محدود کیا گیا ہے، پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 39، محمد وسیم چھبیس جبکہ افتخار احمد بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس، سام کورن، کرس جارڈن اور لیام لیوئنگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، وارم اپ میچ میں بابر اعظم نے آرام کیا جبکہ ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی