سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں

سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں کی روک تھام کا فیصلہ

ویب ڈیسک :سرکاری ہسپتالوںمیں طبی عملے کی ہڑتال اوربائیکاٹ کی وجہ سے علاج معالجہ کی سہولیات کی معطلی پر صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ایکشن لینے کی ہدایات پر محکمہ صحت نے اپنے تمام ماتحت ہسپتالوں کی انتظامیہ اورپراجیکٹ منیجرز کو آئندہ کیلئے ہڑتال وغیرہ کی سختی سے روک تھام کرنے کا ہدف حوالہ کردیا ہے۔
اس مقصد کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسرجنرل کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، پروگرامز منیجرزاور ڈائریکٹر زکے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ افسران کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال کی وجہ سے علاج معالجہ کی سہولیات میں تعطل کی شکایات ہیں جس کے باعث لوگوں کی جانیں خطرے سے دوچار ہورہی ہیں اس لئے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ طبی عملے کی ہڑتال کی روک تھام کیلئے مکمل بندوبست کرے اور اس بارے میں لوگوں کو بھی آگاہی فراہم کرے متعلقہ افسران کو رولز کی خلاف ورزی کی صورت میں علاج معالجہ میں رکائوٹیں پیدا کرنے والے سٹاف کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا