موسم سرما کی پہلی برفباری

وادی نیلم اور وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغا

ویب ڈیسک :وادی نیلم اور وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغازہوگیا ہے ۔ فطرتی حسن سے مالامال آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا جبکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بھمبر، میرپور، ڈڈیال، چکسواری، جاتلاں اور منگلا میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔گلگت بلتستان کے غذر اور دیامر کے پہاڑوں بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت کے پہاڑوں پربرف باری ہورہی ہے، چلاس شہر میں ہونے والی بارش سے خشک موسم میں کمی آگئی۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال