الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو نوٹس

پارٹی آئین میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کردیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ پارٹی منشور طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی منشور میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔

مزید دیکھیں :   شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک