بیرسٹرسیف

اقتدار میں آکر قومی چوروں کوپھر جیل میں ڈالیں گے، بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا حکومت کے ترجمان بیرسترمحمدعلی سیف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے ریمارکس امپورٹڈ حکومت کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، نامکمل اسمبلی سے ترامیم کرکے کرپشن کے پیسے معاف کرانے کی راہ ہموار کی گئی، امپورٹڈ حکمرانوں کا مقصد ہی صرف اپنے کیسز معاف کرانا تھا، عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے معاف کرائے گئے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فکر نہ کریں، عمران خان دو تہائی اکثریت کیساتھ جلد واپس آئیں گے، پشاور: اقتدار میں آکر ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے، ان ڈکیتوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع