کیسا یوٹرن

دیکھیےگا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا: رانا ثنا اللہ کا ردعمل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں تو 23 دسمبر کیوں؟ آج ہی اسمبلیوں سے باہر نکلیں، ڈرامہ بند کریں اوردونوں اسمبلیاں تحلیل کریں، دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن سامنے آئے گا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آرا ہیں، پارلیمانی پارٹی کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن استعمال کرنا چاہیے، ایک سوچ یہ ہے کہ ان کو بالکل نہیں روکنا چاہیے، نوازشریف نے دونوں نکتہ نظرسن لیے ہیں اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی خطرہ ہے یہ 23 دسمبر کو بھی کوئی داؤ لگائیں گے، اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں تو 6 دن کا وقت کیوں دے رہے ہیں، دیکھیے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن سامنے آئے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میری رائے ہے 23 دسمبر کے بجائے ان لوگوں کو باہر آنا چاہیے اورنگران سیٹ اپ آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ