اسلام اباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ، ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے باعث چوبیس افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار تین سو پندرہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزارپانچ سو ایک ہو گئی ہے سندھ میں سات ہزار آٹھ سو بیاسی افراد ،پنجاب میں آٹھ ہزار ایک سو تین، خیبر پختونخوا میں تین ہزار دو سو اٹھاسی ، بلوچستان میں ایک ہزار تین سو اکیس،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار سو چونسٹھ، گلگت بلتستان میں تین سو بہتر اور آزاد کشمیر میں اکہتر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ پانچ ہزار سات سو سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 ہزار 233 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 5,782 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 857 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔