وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت چینی ،گندم اوربجلی سکینڈل میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ چینی اورگندم بحران کی انکوائری رپورٹ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے جبکہ آئی پی پیزسکینڈل کو کوروناوباء اورلاک ڈائون کے باعث تین ہفتوں کے لئے موخر کیاگیاہے۔شبلی فرازنے کہاکہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کرنے کافیصلہ کیاتاکہ مزدوراوریومیہ اجرت پرکام کرنے والے روزگار حاصل کرسکیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کوروناوائرس پرقابوپانے کے لئے طے شدہ قواعدوضوابط پرعمل کرنا لوگوں کی ذمہ داری ہے۔