خیبرپختونخواپولیس کاچینی باشندوں کومکمل سکیورٹی دینے کاعزم

خیبرپختونخواپولیس کاچینی باشندوں کومکمل سکیورٹی دینے کاعزم

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون پاکستان کی معاشی تعمیر و ترقی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور خیبر پختو نخو ا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جس میں کسی قسم کی کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رشکئی اکنامک زون کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی افسران، چائنیز انجینئرز و ماہرین اور اعلیٰ پولیس حکام سے ملاقات کی اور سی پیک اکنامک زون کی سیکیورٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی افسروں نے آئی جی پی کو زون میں کام کرنے والے چینی ماہرین کی سیکیورٹی اور دیگر اہم امور کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون پاکستان کی معاشی تعمیر و ترقی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جس میں کسی قسم کی کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پی نے رشکئی اکنامک زون کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ زون میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائیں اور ان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بر وقت ان کی مدد کر سکے۔
آئی جی پی نے غیر ملکی ورکرز کی رہائش گاہوں اور ان کے پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری اور خاردار تاروں کو مزید اونچا کرنے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد مزید بڑھانے، ڈرون کیمروں سے نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات