بڈھ بیراور متنی میں2افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر اور متنی میں دو افراد دیرینہ عداوت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مدعی فقیر حسین ولد محمد حسین ساکن بڈھ بیر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بیٹوں اور رشتہ دار مظہر اقبال کے ہمراہ جارہا تھا کہ راستہ میں ملزم کرامت ولد محمد حسن، سردار حسین اور زکریا پسران کرامت ساکنان بڈھ بیر نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ بال بال بچ گئے تاہم مظہر اقبال متعدد گولیاں سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مدعی کے مطابق ملزموں کے ساتھ ان کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے ۔
ادھر متنی پولیس کو زر شیر ولد سلطان شیر ساکن پاسنی نے رپورٹ درج کروائی کہ گزشتہ روز اس کا بھائی عمیر کام کے سلسلہ میں تھانہ متنی گیا تھا جہاں واپسی کے دوران ادینزئی چوک میں پہلے سے گھات لگائے ملزم امجد خان اور نواز خان پسران معتبر خان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ مدعی کے مطابق ملزموں کے ساتھ ان کی سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔ دونوں وارداتوں میں ملوث ملزم فرار ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا