Dr Amjid Ali 696x398 1

صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر ہاسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 712 ہے جب کہ 204 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق