255081 8279528 updates

چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف اپیل پر سماعتمیں بینچ کے رکن پر اعتراضات

لاہور: مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے اختیارات سے متعلق کیس میں عدالت نے نیب کونوٹس جاری کر دیا ۔چیئرمین نیب کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔حکومتی وزیر نے بھی چیئرمین نیب کے لامحدود اختیارات کی مخالفت کردی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی عدالت میں پیش ہوئے اور انھوں نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں مقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے کیس اور بند کی گئی نکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔پرویز الہی نے کہا کہ نیب کی جانب سے 19 برس پرانا کیس دوبارہ کہولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔چوہدری برادرا ن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 11مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہی نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان