5e9709697b871

ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے- اجمل وزیر

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی آزمائش ہے، نرمی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کورونا کیخلاف ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اجمل وزیر نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام نے تعاون کیا تو کاروبار پانچ دن تک بھی کھول سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو دکاندار حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اسی وقت انکے کاروبار بند کروائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کورونا کو شکست دینے کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اور بحیثیت ایک ذمہ دار شہری ہم نے حکومت کا اس وائرس کے خلاف ساتھ دینا ہے۔ صوبے میں ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج اور پولیس کے نوجوان بھی ہمارے سروں کے تاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں گلیشیر پھٹنے کا خدشہ،الرٹ جاری

موجودہ وقت امتحان کا ہے اور ہم سب نے بحیثیت ایک قوم اس امتحان کا مقابلہ کرنا ہے۔ موجودہ حالات میں علماء کرام، تاجر برادری اور عوام کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں انہوں کہا کہ مخیرحضرات سے گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال میں غریب لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں۔