بچی کی قاتل

چارسدہ، ڈیڑھ سالہ بچی کی قاتل چچی نکلی

ویب ڈیسک: سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود میں قتل ہونیوالی ڈیڑھ سالہ علینہ کے قتل کا 24 گھنٹوں میں ڈراپ سین ہوگیا، سگی چچی قاتلہ نکلی، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، جمعرات کے روز سردریاب ممتاز آباد سے لاپتہ ڈیڑھ سالہ علینہ دختر کامران کی بوری بند نعش ملی جس پر ڈی پی او چارسدہ عارف خان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی۔ تفشیشی ٹیم نے بچی علینہ کی چچی مسماة (ز) زوجہ صدام المعروف احسان اللہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کی اور ملزمہ نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو ناچاقی پر یہ قدم اُٹھایا۔ بچی علینہ کے والد کامران نے عدالت میں بھی ملزمہ مسماة (ز) زوجہ صدام کیخلاف اپنی بچی کی ہلاکت کا بیان 164کے تحت قلم بند کروایا۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے ،بلاول بھٹو