حیات آباد میں قیمتی گاڑیاں چھیننے

حیات آباد میں قیمتی گاڑیاں چھیننے میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: انٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کے دوران حیات آباد اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم موٹر کار لفٹر گروہ کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ریگی کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم کار لفٹر گینگ سے ہے۔ خطرناک گینگ نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں لیڈی ڈاکٹر سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھینی تھی جو پولیس نے کاروائی کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کی تھی۔
حیات آباد اور کینٹ جیسے پوش علاقوں میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے انچارج انٹی کارلفٹنگ سیل شہریار خان کو ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا جنہوں نے کار سنیچنگ میں ملوث گروہ کا ملزم ماجد آمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مسروقہ گاڑیوں کے انجن، چیسز نمبرز تبدیل کر کے فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ جس نے حیات آباد میں لیڈی ڈاکٹر سے گاڑی چھیننے سمیت دیگر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جس کے قبضے سے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی