باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

پشتہ خرہ، شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پایاں میں رشتہ سے انکار پر باپ نے اپنی جوانسال بیٹی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ مقتولہ کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔40سالہ شازیہ زوجہ مبارک شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پشتخرہ پولیس کو بتایا کہ وہ پشتہ خرہ پایاں کی رہائشی ہے ۔
اس کی 17یا 18سالہ بیٹی مسماة (ش) کی منگنی ناصر ولد اسلام گل سکنہ لنڈی اخون احمد کیساتھ ہوئی تھی جن کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی تاہم اس کی بیٹی اس رشتہ سے خوش نہیں تھی اس نے رشتہ سے انکار کردیا جس پر اس کے شوہر مبارک شاہ ولد پائیوخان نے پستول نکال کر بیٹی کوسر میں گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلئے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  چین کی پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی