خاتون سسر اور دیور کے ہاتھوں قتل

گڑھی قمردین میں خاتون سسر اور دیور کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک: تھانہ رحمان بابا کے علاقہ گڑھی قمردین میں شادی شدہ خاتون کو سسر نے بیٹے کی مدد سے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ ملزموں نے واقعہ کو ہوائی فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ گڑھی قمردین میں مسماة ( و) زوجہ قدیم کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر دبئی میں محنت مزدوری کرتا ہے اور اسے اس کے سسر ابراہیم نے اپنے بیٹے ندیم کی مدد سے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دئیے ہیں جو واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ نامی دکان دار جاں بحق