عیدالاضحٰی پر جانور

امسال عیدالاضحٰی پر 63 لاکھ 60 ہزار جانور قربان کئے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملک میں 477 ارب روپے مالیت کے 63 لاکھ 60 ہزار جانور عیدالاضحٰی پر قربان کیے گئے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے قربان کیے گئے جانوروں کی روپے میں مالیت 75 ہزار روپے کی اوسط قیمت سے 477 ارب روپے نکالی ہے۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد دانش خان کے مطابق ملک میں قربانی کے اعداد جمع کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 سے 20 فیصد کھالیں خراب ہوجاتی ہیں۔ قربانی کا صحیح اندازہ اس کے باوجود ایک عشرے میں ملک بھر سے جمع ہونے والی کھالوں سے ہوگا۔ دانش خان نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں سال ملک میں 24 لاکھ گائیں، 38 لاکھ بکرے اور دنبے اور سوا لاکھ اونٹ قربان کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون، بیکریاں سیل