Screen Shot 2020 05 12 at 1.26.00 PM

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32081تک پہنچ گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32081تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.

پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11869 تک پہنچ گئی،سندھ میں 12017 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے,خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4874 اور اسلام آباد میں 716 ہوگئی، بلوچستان میں 2061گلگت بلتستان میں 457کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :ارشد ایوب کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق مُلک بھر میں اب تک 8555 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 706تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 39 نئی اموات سامنے آئیں،اب تک 3 لاکھ 5ہزار 851 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10957 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.

مزید پڑھیں:  پی آئی اے اگلے ماہ پیرس پروازیں چلانے کیلئے تیار