مویشیوں کے باڑے میں قید خاتون

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا دیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیزاب گردی کا واقع، پولیس رپورٹ کے مطابق گھریلو ناچاقی پر شوہر نے سسر کے ساتھ مل کر بیوی کو زبردستی تیزاب پلا دیا، درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا نورین کی شادی وہاب علی نامی شخص سے تین سال پہلے ہوئی جن کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی عمر ڈیڑھ سال بتائی جاتی ہے، مدعیہ کی جانب سے درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہاب علی کام کاج نہیں کرتا جس کے باعث اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 5 جولائی کو بچے کے دودھ پر بھی جھگڑا ہوا اور بات مار پیٹ تک جا پہنچی اور جھگڑے کے بعد سسر نے آکر مجھے پکڑا اور شوہر نے واش روم سے تیزاب لا کر میرے منہ ڈال دیا جس کے بعد میں بے ہوش ہو گئِ۔ انہوں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس