پاکستان کی ریٹنگ

آئی ایم ایف معاہدہ سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری

ویب ڈیسک: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر کے ٹرپل سی کر دی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ دوسری جانب معاشی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فچ ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف اور قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فچ ریٹنگ میں بہتری معاشی بحالی کے سفر کی طرف اچھی پیش قدمی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر