بنوں نوجوان جاں بحق

گڑھی قمردین، پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزم افغان دہشتگرد نکلا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے قمردین گڑھی میں ابابیل سکواڈ کیساتھ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم دہشتگرد تنظیم کا کارندہ نکلا جو افغانستان سے تعلق رکھتا تھا۔ ملزم مختلف روپ دھارکر رشید گڑھی پشاور میں رہائش پذیر تھا جو مسیحی شہری کو ٹارگٹ کرنے کے بعد فرار ہورہا تھا۔ سی ٹی ڈی و پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 25 جون کو یونیورسٹی ٹائون پشاور میں مسیحی برادری کے قمر مشتاق کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو کر کینال روڈ سے ہوتے ہوئے عمر گل روڈ اور پھر انڈسٹریل روڈ نزد قمردین گڑھی پہنچا جہاں ابابیل سکواڈ نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزم نے فائرنگ کی جس سے تین جوان زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں موٹرسائیکل سوار ملزم مارا گیا جس سے 30 بور پستول، موٹرسائیکل، 2 عدد موبائل سم، بی آر ٹی کارڈ اور افغان سٹیزن کارڈ بنام خالد ولد مسافر برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ بعد میں تفتیش کی گئی توہلاک شدہ ملزم کی اصل شناخت ظفر ولد نصراللہ سے ہوئی جو افغان باشندہ تھا۔ بی آر ٹی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج، ٹریولنگ ہسٹری و دیگر شواہد کے ذریعے پتہ چلا کہ وہ اپنا نام اور بھیس بدلتا رہتا تھا جو کبھی ہتھ ریڑی چلاتا تھا اور کبھی چھولے و روٹیاں فروخت کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی تلاش میں پولیس اہلکار رشید گڑھی بھی پہنچ گئے تھے تاہم مقامی افراد نے اسکی شناخت میں تعاون نہیں کیا۔ ہلاک ملزم کے سسر کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفع حملوں کیخلاف جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست