ملک کو معاشی بحران سے نکالنا

ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہماری ترجیح ہے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک اور کامیاب منصوبہ ہم نے پاکستان کے عوام کے سامنے پیش کر دیا، انہوں نے کہا کہ جب دھابیجی اکنامک زون فعال ہوگا تو ایک لاکھ 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، اس سے لوگوں کے معاشی مسائل سمیت ملکی آمدنی میں بھِی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے چین کے اُن دوروں کے نتیجے میں ہی پاکستان کو سی پیک کا تحفہ ملا، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرنے والے دی اکانومسٹ نے ہی پیپلز پارٹی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے منصوبوں کو ایشیا کے چھٹے بہترین منصوبوں کے طور پر شمار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جب دھابیجی اکنامک زون فعال ہوگا تو ایک لاکھ 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور یہاں کے عوام کو ترقی دینا ہے، کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر ہم ایسے کام کریں گے جس سے ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا گیا