قدرتی آفات نمٹنے میں پاکستان اقوام متحدہ سے مدد لے گا

ویب ڈیسک: قدرتی آفات سے نمٹنے کے چیلنج کے سلسلے میں پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کو پلان بتا دیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سکیورٹی پر 30 ارب روپے خرچ کرے گا۔ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔
عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لے گا۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلان کے تحت پاکستان قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کا تحفظ فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  رستم میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد شدید زخمی