چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان

ویب ڈیسک: وفاقی اور صوبائی سطح پر نئے ٹیکسز کے باعث شہر میں آٹا اور چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا ہے، پشاور میں چینی کیقیمت مزید15 روپے اضافہ کیساتھ135روپے سے بڑھ کر 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چینی سے بنی ہو ئی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، اس طرح بیس کلو آٹا کی بوری کی قیمت میں مزید 50روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، بیس کلو آٹاکی بوری کی قیمت میں چند روزکے دوران مجموعی طورپر 200روپے کااضافہ ہوا ہے، اس کیساتھ ساتھ80کلو بوری آٹا کی قیمت میں بھی2سو روپے تک مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نانبائیوں نے روٹی کا وزن120گرام کی بجائے 100اور 80گرام کردیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ خوراک کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان