چیئرمین پی ٹی آئی سائفر تحقیقات

سائفر تحقیقات، چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو طلب

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئِی اے) نے سائفر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے جاری نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور انہیں سائفر سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت