محمد ایاز خان مستفی

صوابی، تحریک انصاف رہنما محمد ایاز خان بنیادی رکنیت سے مستفی

صوابی: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سینئر وائس پریزیڈنٹ ضلع صوابی محمد ایاز خان نے تحریک انصاف کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
محمد ایاز خان تحریک انصاف کے سینئر عہدیدار اور نہایت فعال ممبر تھے۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ایاز خان سابق صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے دست راست ہیں۔ ایاز خان کا تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور پارٹی رکنیت سے مستفی ہونے سے صوابی میں پارٹی کو کافی نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد