مردان فائرنگ

شبقدر، زبانی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں بھائی دو بچوں سمیت قتل

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں ہونے والی فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ واقعات کے مطابق شبقدر میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اس واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہو گئِیں۔
پولیس ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ شبقدر منسوکہ میں زبانی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں بھائی دو بچوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ ملزم کی فائرنگ سے بھابھی بھی شدید زخمی ہو گئِیں۔ لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا۔ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کو رکنیت ملنے پر اسرائیلی سفیر نے یو این چارٹر پھاڑ دیا