مخصوص نشستیں معطل

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی مخصوص نشستیں معطل

ویب ڈیسک: سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی 27مخصوص نشستیں معطل کر دیں ۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیتے ہوئے نشستیں معطل کر دیں ۔
خواتین اور اقلیتوں کی یہ 27مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں،معطل ارکان میں 24خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔
معطل خواتین ارکان میں ن لیگ کی 21 ، پیپلزپارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی ایک ایک رکن شامل ہیں جبکہ معطل اقلیتی ارکان میں ن لیگ کے 2 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 23 اور پیپلزپارٹی کے 2ووٹ کم ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کا ایک ایک ووٹ بھی کم ہوگیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی