پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کافیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں مزید تقویت مل گئی تھی۔
تاہم اب پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ کے بعد اور پہلے بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پی پی نے بتایا کہ وزیراعظم سے بلاول کی ہونے والی ملاقات میں کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بلاول بھٹو نے گندم خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جہانگیرہ کے عوام کا احتجاج، مین جی ٹو روڈ بند